حسن ابدال لاری اڈے پر گدا گروں کا اجلاس، راولپنڈی اسلام آباد کے گداگروں نے بھیک مانگنے کے علاقوں اور ایام کا تعین کرلیا، خلاف ورزی پر جرمانوں کا فیصلہ

گداگروں کا اجلاس
اسلام آباد (علی اختر) راولپنڈی اسلام آباد کے گداگروں نے بھیک مانگنے کے علاقوں اور ایام کا تعین کر لیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے گداگر پر جرمانہ بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
ڈیوٹی پوائنٹس کی تعیین
راولپنڈی اور گردونواح کے گداگر آج حسن ابدال میں "ڈیوٹی" دیں گے۔ اس سلسلہ میں صبح صبح حسن ابدال لاری اڈے پر گداگروں کا اجلاس ہوا جس میں ڈیوٹی پوائنٹس طے کئے گئے۔
آمدن کی رپورٹ
ایک گداگر کا کہنا تھا کہ ہم صرف جمرات کے دن حسن ابدال شہر میں آتے ہیں اور صبح سے شام تک بڑی مشکل سے 2800 یا تین ہزار روپے اکھٹے ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ جڑواں شہروں کے زیادہ تر گداگروں کی آمدن ایک لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ ہے。