تحریک انصاف کا کوئی لیڈر لاہور میں نظر نہیں آیا، عالیہ حمزہ کی آڈیو لیک ہوئی
پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز احتجاج کی کال دی تھی لیکن مبینہ طورپر لاہور سے کوئی لیڈر باہر نہیں آیا۔ اس سلسلے میں عالیہ حمزہ کی مایوس کن آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
عالیہ حمزہ کی آڈیو کا مواد
آڈیو میں ان کا کہنا تھا: 'میں نے سارا کچھ دیکھا ہے، میں خود اسی لیے موجود تھی کہ اب لوگوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔ قیادت بھی کچھ اس طرح کرتی ہے تو کم از کم میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔ میں یہ کھلے عام کہہ رہی ہوں کہ ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی مجھے کہیں نظر نہیں آئے، کس نے کہاں لیڈ کیا؟ مجھے صرف ویڈیوز دکھا دیں کہ مینار پاکستان پر رضوان کی ٹیم، یوتھ ونگ کے زوہیب اور آپ لوگوں کے علاوہ کون تھا؟ ٹیمیں کہاں تھیں؟'
یہ بھی پڑھیں: مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی
عالیہ حمزہ کے خیالات
ان کا مزید کہنا تھا: 'میں تو ٹیم پر یقین رکھتی ہوں، اگر ایک یونین کونسل کا بندہ پچاس لوگ نہیں نکال سکتا، تو 41 یونین کونسلز کا مطلب ہے کہ دو یا ڈھائی ہزار بندہ تو این اے 118 سے صرف ہوجاتا۔ صرف ورکر لڑا، کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا۔ کسی کو اچھا لگے یا برا، یہ اپ سیٹنگ تھا، یہ خان کی کال تھی۔'








