صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں جسپریت بمراہ کو 3 چھکے مارنے والے پہلے بیٹربن گئے
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کا فائنل
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل میں پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے خلاف اہم ریکارڈ بنالیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا
صاحبزادہ فرحان کا منفرد کارنامہ
صاحبزادہ فرحان بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 3 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
کارکردگی کا جائزہ
صاحبزادہ فرحان ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 3 میچوں میں جسپریت بمراہ کو 3 چھکے لگا چکے ہیں۔ فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی۔








