چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا دورۂ امریکہ، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں

چیف آف دی نیول سٹاف کا امریکہ کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اویس لغاری نے 8 فروری 2026 تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے احکامات جاری کردیئے۔

ملاقاتیں اور تبادلہ خیال

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔ نیول چیف نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، ٹریننگ اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میچ میں شکست پر بھارتی کھلاڑی کی بہن مصیبت میں آ گئیں

امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا۔ نیول چیف کی سیاسی و عسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری اسٹینلے ایل براؤن سے بھی ملاقات ہوئی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی سکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے بھی خطاب کیا۔ نیول چیف نے امریکہ کے دورے پر علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور مشترکہ میری ٹائم کوششوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔

دورے کا مقصد

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کا دورۂ امریکہ پاک، امریکہ میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...