راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں ساؤتھ افریقہ نے 4 وکٹوں پر 185 رنز بنالیے
راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں پر 185 رنز بنالیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب، ہسپتال منتقل
پاکستان کی پہلی اننگز
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ایڈن مارکرم اور ریان ریکلٹن نے کیا۔ تاہم 22 کے مجموعے پر ریکلٹن 14 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے کو ملازمین کی مستقلی سے متعلق فیصلہ کرنے کی مہلت مل گئی
جنوبی افریقہ کا جواب
جنوبی افریقہ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایڈن مارکرم تھے جو 32 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔ دن کے اختتامی مراحل میں آصف آفریدی نے ٹونی ڈی ذورذی کو 55 اور بریویس کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ
اسکور کا حال
دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ ٹریسٹان اسٹبس 68 اور کائل ویرین 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 148 رنز درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی خوشیاں مستحقین تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، صدر الخدمت
پاکستان کی کارکردگی
پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی۔ سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل بھی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: نفرت انگیز مواد پھیلانے کے ملزم کی ضمانت منظور
کیشوو مہاراج کی شاندار کارکردگی
شاہین آفریدی، ساجد خان اور آصف آفریدی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور تینوں کو کیشوو مہاراج نے اپنا شکار بنایا جبکہ نعمان علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشوو مہاراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں سائمن ہارمر اور ایک وکٹ ربادا کے حصے میں آئی۔
ٹاس اور ابتدائی نتیجہ
پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔








