چوہدری سالک حسین کی عمان کے وزیر لیبر ڈاکٹر مہاد بن سعید بن علی باوین سے ملاقات، مزید ویزوں کے اجرا سے متعلق تبادلہ خیال
ملاقات کی تفصیل
عمان سٹی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے عمان کے وزیر لیبر ڈاکٹر مہاد بن سعید بن علی باوین سے اہم ملاقات کی ہے جس دوران پاکستان سے عمان میں پاکستانیوں کو مزید ویزوں کے اجراء پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی جان بہت باغ و بہار انسان تھے،پیسے کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ، میں نے انہیں اپنے برخوردار کی سفارش کی۔ کہنے لگے؛”میری فیس“
ویزوں کے اجراء پر بات چیت
چوہدری سالک حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمان نے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کی برآمد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی، گلف اور یورپی ممالک میں پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے دروازے کھل رہے ہیں۔ کویت، قطر، سعودی عرب کے بعد عمان میں پاکستانی ہنرمندوں کی ڈیمانڈ بڑی کامیابی ہو گی۔
پاکستان اور عمان کے تعلقات
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات ہیں، پاکستانی عمان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔








