راکھی دودھ کی دھلی نہیں: متھیرا بھارتی اداکارہ پر سیخ پا
متھیرا کا راکھی ساونت پر غصہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڈل و میزبان متھیرا بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کو ’منحوس عورت‘ کہتے ہوئے سیخ پا ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہائے پردیس !! پردیس میں جوان اکلوتا بیٹا فوت ہوگیا ، ماں نے سہرا، نوٹوں کے ہار ، گلاب کی پتیاں اور شیروانی بیٹے کی قبر پر رکھ دیں۔۔۔
ٹی وی انٹرویو میں انکشافات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق متھیرا حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئی تھیں، جس دوران انہوں نے ایک پروگرام میں راکھی سے انٹرویو لینے کا ذکر کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کیخلاف پٹیشن پر ندیم افضل چن کا رد عمل آ گیا
راکھی کا انٹرویو کا تجربہ
متھیرا نے بتایا کہ ’چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں، اسی دوران انہوں نے مجھے دیے گئے انٹرویو میں بہت تنگ کیا تھا۔ وہ بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھی۔‘
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی ماضی میں 10 ارب کی بولی سے آج 135 ارب کی قیمت، سول ایوی ایشن ریگولیٹر پہ اعتماد کا ثبوت ہے، خواجہ محمد آصف
انٹرویو کے دوران مشکلات
ان کا کہنا تھا کہ ’راکھی کیمرے کے آگے اور کیمرے کے پیچھے بہت مختلف شخصیت ہے۔ دوران انٹرویو، راکھی مجھے بات بھی نہیں کرنے دے رہی تھی، لائن کاٹ رہی تھی۔ محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے راکھی بدتمیزی کو کیش کر رہی ہو۔‘
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار
راکھی کو منحوس قرار دینا
متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کہتے ہوئے بتایا کہ انٹرویو کے دوران وہ بہت مشکلات پیدا کر رہی تھی۔ راکھی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہے۔
معاوضہ اور غیر پیشہ ور رویہ
انہوں نے مزید بتایا کہ ’دوران شو گفتگو کا راکھی کو معاوضہ دیا گیا تھا اور کچھ آرٹسٹ ایسے ہوتے ہیں جو معاوضہ لے کر تنگ کرتے ہیں۔ راکھی ہمیں جان بوجھ کر تنگ کر رہی تھی، ہم اسے صرف اس لیے برداشت کر رہے تھے کیونکہ اگر راکھی کال کٹ کرکے چلی جاتی تو ہمارے پیسے پھنس جاتے۔‘








