پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
پنجاب حکومت کا نیا نوٹیفکیشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے 1971ء کا بدلہ لے لیا: عطاء تارڑ
ٹرائل کا مقام
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے کے قریب گولہ پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق
سماعت کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو مرغا بنا دیا؛ کھلے عام لوٹ مار، شہریوں پر تشدد
جی ایچ کیو حملہ کیس
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سماعت کے جج
سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔








