پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا۔
زمین پر قبضے کے مقدمات کا نیا نظام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں تک نہیں چلے گا۔ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی 90 دن کے اندر کیس کا فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت خوش ہیں، تجارت پر کام ہورہا ہے:ٹرمپ
پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آرڈیننس 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ام موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت ہر ضلع میں 30 دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا: فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
وزیراعلیٰ کا عزم
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا، ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ ان کا مشن ہے کہ ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر فراہم کیا جائے۔
ترقیاتی منصوبے اور عوامی خدمت
دوسری جانب، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔








