پرواز میں مسافروں کے سامنے اچانک فحش فلم کیسے شروع ہوئی؟

سڈنی سے ٹوکیو کے لیے قنطاس کی پرواز میں عجیب واقعہ

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سڈنی سے ٹوکیو ائیرپورٹ جانے والی قنطاس کی پرواز کے دوران مسافر اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب فلائٹ کی اسکرینوں پر غیر اخلاقی فلم چل پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپ اپنے موجود لمحے کومعمولی شکایتوں کے اظہار کیلئے استعمال کرتے ہیں،کسی قسم کا خطرہ مول لینے سے بہتر ہے مطیع و طاعت گزاری کا طرزعمل اپنا لیں

غیر اخلاقی فلم کا نشر ہونا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قنطاس فلائٹ QF59 میں غیر متوقع طور پر چلنے والی غیر اخلاقی فلم نے مسافروں اور بچوں کے ساتھ موجود فیملیز کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے: چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا سیمینار سے خطاب

مسافر کا تجربہ

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ”Daddio“ نامی ہالی ووڈ فلم کے غیر اخلاقی مناظر فلائٹ کی اسکرین پر چلنے لگے، جسے بند کرانا ٹیکنیکل اسٹاف کے لیے عذاب بن گیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے ریڈٹ پلیٹ فارم پر اپنا تجربہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اچانک چلنے والی غیر مناسب فلم میں واضح جنسی مناظر اور مکمل عریانیت شامل دکھائی گئی تھی، جو بچوں اور حساس ناظرین کے لیے غیر موزوں تھی۔ صارف کا کہنا تھا کہ فلم کو اسکرینوں سے ہٹانے کے لیے تقریباً ایک گھنٹے کا وقت لگا۔

قنطاس کی انتظامیہ کی وضاحت

رپورٹ کے مطابق قنطاس پرواز کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی کہ دوران پرواز انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والا نظام تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث مسافر اپنی مرضی کے مطابق چینل تبدیل نہیں کرسکتے تھے۔ فلائٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ فلم واضح طور پر پرواز میں چلانے کے لیے موزوں نہیں تھی، اور ہم اس پر اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ فلم کا انتخاب کیسے کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...