لاہور پولیس نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکاروں پر مشتمل 5 رکنی گینگ گرفتار کرلیا
چوہنگ پولیس کی بڑی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہنگ پولیس نے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار
ملزمان کی گرفتاری
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش کروڑوں روپے مالیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کی وارداتیں کرتے ہوئے فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کامیاب، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئے گی
گینگ کے اراکین
پولیس حکام کے مطابق گینگ میں شامل کانسٹیبل علی حیدر اے آر ایف میں تعینات ہے جبکہ ملزم راحت علی سابقہ پولیس اہلکار ہے جسے کچھ عرصہ قبل برطرف کیا گیا تھا، دیگر گرفتار ملزمان میں علی، فیصل اور سلیم شامل ہیں۔
تحقیقات کا عمل جاری
چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیجز کی مدد سے گینگ کو گرفتار کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔








