27 ویں ترمیم آئندہ ہفتے قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ، تمام وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ
قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستائیس ویں آئینی ترمیم آئندہ ہفتے قومی اسمبلی سے منظور کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرنے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کو گرفتار کرنے سے روک دیا
اجلاس کی تفصیلات
سما ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس چودہ نومبر تک جاری رہے گا جبکہ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ دوسری طرف حکومت نے تمام وفاقی وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے گئے اور حکومتی ارکان پارلیمنٹ کو بھی بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی پروازوں اور رسد کے نظام میں خلل، پاکستان میں جان بچانے والی ادویات، ویکسین اور بچوں کے دودھ کی قلت کا خدشہ
وزیراعظم کی ہدایات
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کردی اور تمام کابینہ ممبران اور ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کا کہا گیا ہے، ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر یہ ہدایت جاری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 37 طلباء کے خلاف ایکشن، شعبہ فلسفہ کے طالبعلم کے یونیورسٹی داخلے پر پابندی
حکومت کی اکثریت
واضح رہے کہ حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں ترمیم کی منظوری کے لیے واضح دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ حکومت کو قومی اسمبلی میں 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے 125، پی پی پی کے 74 ارکان، متحدہ قومی موومنٹ کے 22، پاکستان مسلم لیگ 5، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے 4 ارکان اتحاد کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں طلاق کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، لاہور 21ہزار کیسز کے ساتھ سر فہرست
مجوزہ ترمیم کے اہم نکات
مجوزہ 27 ویں ترمیم کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کے بجائے چیف جسٹس آئینی عدالت کو دی جائے گی۔ ہائیکورٹ جج کے تبادلے کیلئے متعلقہ جج اور چیف جسٹس کی رضامندی کی شق بھی ختم کردی جائے گی۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی گنجائش سمیت بہبود آبادی اور محکمہ تعلیم بھی صوبوں سے واپس لینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گیا
سینیٹ میں ترمیم کا مسودہ
ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کرنے کا امکان ہے۔ حکومت نے سینیٹ میں جے یو آئی کے بغیر ہی تعداد پوری ہونے کا دعویٰ کردیا۔ 96 کے ایوان میں حکومت کو 65 ارکان کی حمایت ملنے کا قوی یقین ہے۔
سینیٹروں کی حمایت
ذرائع نائب وزیراعظم کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کےلیے اے این پی کے 3 سینیٹر کی حمایت ملنے کا امکان ہے۔ آزاد سینیٹر نسیمہ احسان سے بھی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرلی گئی۔








