ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کسی جگہ کوئی گڑ بڑ ہے۔ اس لئے صورتِ حال میں بہتری نہیں آ رہی۔ آپ ہو سکے تو استخارے کی مدد لیں تاکہ اصل وجہ معلوم ہو سکے، ورنہ نقصان اور آزمائشی دن چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہوگا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ نے جس بات کو اپنے ذہن پر سوار کیا ہوا ہے اسے وہاں سے نکال دیں تو بہتر ہے، ان شاء اللہ کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اللہ نے چاہا تو اب بہتری شروع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کشتی خراب ہونے پر سمندر میں 2 ماہ تک بھٹکنے والے 5 ماہی گیروں کو زندہ بچالیا گیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ نے کافی دنوں کے بعد آج اچھے دن کا سامنا کرنا ہے۔ ان شاء اللہ، حکمت عملی تیار کر لیں۔ ممکن ہے کہ آج نئی خبریں ملیں اور آپ کو اس کے ذریعے مشکلات سے آزادی نصیب ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پر بڑا فیصلہ کر لیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تبدیلی کا ابھی مت سوچیں۔ ابھی صورت حال ایسی نہیں ہے، جب ہو گی تو حالات بھی غیبی انداز میں خود بخود بن جائیں گے جو کررہے ہیں ایمانداری سے اس پر فوکس کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی نہیں جانتا کہ عمران خان کس حال میں ہیں، اگر ہماری ملاقات کرا دی جاتی تو ہم آرام سے چلے جاتے، نورین خان
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
راستے بند تھے تو فکر مند نہ ہوں۔ اب کھلنا شروع ہو گئے ہیں اور اس کا اندازہ آپ کو آج ہی ہو جائے گا۔ آج دوپہر کے بعد بھی ایک اچھی خبر ابتداءبہتری کرنے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ہر صورت اپنی نظر اتاریں۔ راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور اپنے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں کہ کس جگہ پر کوئی مسئلہ ہے تو اس کو دور کیا جا سکے فوری۔
یہ بھی پڑھیں: معروف صنعت کار چوہدری فیصل ممتاز کی صاحبزادی اصفیٰ فیصل رشتہ ازدواج میں منسلک
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج مالی لحاظ سے کافی بہتر دن معلوم ہوتا ہے۔ کچھ اہم ضرورتیں پوری ہوں گی اور جس بھی شخص سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہونے کا واضح امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز خان کی پہلی ٹیسٹ سنچری: انڈین بلے باز جنہوں نے رنز کے انبار لگائے اور کوہلی کا وزن کم کرنے کا مشورہ دریافت کیا۔
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
انجان شخص پر بھروسہ نہ کریں اور فی الحال اپنے معاملات کسی پر ظاہر مت ہونے دیں۔ ان کو حل کرنا بھی ہے تو خاموشی سے حل کرنے کی کوشش کریں، نازک دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام سانحہ اور اس کے بعد کی صورتحال: برصغیر پاک و ہند کے امن پسند ہمسائیوں کا مشترکہ بیان برائے امن
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں اور جس بھی طرف سے نقصان ہوا تھا یا آپ کو مشکل میں ڈالا گیا تھا۔ اس طرف نہ جائیں۔ آج اپنے مال کی حفاظت بھی ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے “اقامہ” کی تجدید کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جو چاہ رہے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس لئے جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کرکے اس پر ہی چلا جائے تو بہتر ہے اور آج ادھار کے معاملے میں نہ آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین حادثے کا شکار، 25 مسافر زخمی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جذباتی ہو رہے ہیں۔ عقل سے کام لیں جو نصیب میں تھا ہی نہیں اس کے پیچھے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ آج دل کو سنبھالیں اور دور رہیں جو ماضی میں بھی خطرہ تھے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم دن ہے۔ کچھ فیصلے کرنے کے لئے۔ آج جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں اپنے ہاتھوں کو مضبوط رکھیں اور ماضی کی غلطی کو بالکل بھی نہیں دہرانا یہ خیال رہے۔








