شادی کے 4 سال بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
بیٹے کی پیدائش
ممبئی (ویب ڈیسک) مایہ ناز بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کریں گے: کامران مرتضیٰ
خوشخبری کا اعلان
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے کچھ دیر قبل اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر موخر کردی گئی
تاریخ پیدائش کی تصدیق
انہوں نے اپنے ننھے شہزادے کی تاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی ہے۔ وکی کوشل کی جانب سے پوسٹ شیئر ہوتے ہی ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے مبارک باد اور ننھے شہزادے کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
شادی کا پس منظر
واضح رہے کہ 9 دسمبر 2021 کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی۔








