سینیٹر مسرور احسن کا 27 ویں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن کو ایسا دلچسپ مشورہ کہ ایوان میں قہقہے لگ گئے
سینیٹر مسرور احسن کا دلچسپ مشورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر مسرور احسن نے 27 ویں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن کو ایسا دلچسپ مشورہ دیا کہ ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ریئلمی جی ٹی 7 پیرس میں لانچ ہوگیا، پاکستان میں کب آرہا ہے دیکھیے۔۔۔ ڈیلی پاکستان کی ایکسکلوسو کوریج
اجلاس میں ہنگامہ آرائی
سینیٹ کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور احسن کی تقریر پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔چیئرمین سینیٹ مسلسل ارکان کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے مگر ایوان میں شور شرابہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں یومیہ ہزاروں روپے کمانے والا بھکاری پکڑا گیا، اہم انکشاف
اپوزیشن کو چیلنج
اپنی تقریر کے دوران سینیٹر مسرور احسن نے اپوزیشن ارکان کو کنفیوزڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو اعزازات مل رہے تھے، ہمیں پھانسیاں دی جا رہی تھیں۔انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو بغاوت کر لو، ورنہ ماں باپ جہاں کہتے ہیں وہاں شادی کر لو۔ ان کی اس بات پر قہقہے لگ گئے。
بات کرنے کا حق
سینیٹر مسرور احسن نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھے بولنے نہیں دیں گے تو یاد رکھیں، مجھ سے تیز آواز کسی کی نہیں ہے۔ اگر ہم غلطیاں کر رہے ہیں تو آپ آئیں اور آ کر اصلاح کر لیجیے، مگر بات کرنے کا حق سب کو دیا جانا چاہیے۔








