پی ٹی آئی کا اصل چہرہ، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار: عرفان صدیقی
پی ٹی آئی پر تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس
پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ
سینیٹر عرفان صدیقی نے ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتیں وراثتی سیاست کو خیر باد کہیں اور کروڑ پتیوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے علیٰ کردار کے حامل پروفیشنلز کو منتخب کروا کر اسمبلیوں میں بھیجیں
خودغرضی اور عالمی تنقید
عرفان صدیقی نے لکھا کہ پی ٹی آئی ساری دنیا میں اپنے خیالی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پراپیگنڈا کررہی ہے، انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اور دم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے۔
فلسطینیوں کے حق میں خاموشی
پی ٹی آئی کس کی ناراضگی کے خوف سے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے ڈرتی ہے۔








