خیبر پختونخوا اسمبلی میں آل پارٹیز امن جرگہ کے انعقاد پر اسپیکر بابر سلیم سواتی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں،صحافی حامدمیر
خیبر پختونخوا اسمبلی کا آل پارٹیز امن جرگہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں آل پارٹیز امن جرگے کے انعقاد پر سپیکر بابر سلیم سواتی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تمام جماعتوں کی شمولیت
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے لکھا کہ اسمبلی ہال میں اور سٹیج پر امن کی خاطر مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت سب ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ سٹیج سیکرٹری شاہجہاں یوسف کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور یہ امید کی نئی کرن ہے۔
مہمانوں کا منفرد استقبال
حامد میر نے مزید لکھا کہ خیبر پختونخوا امن جرگے میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کے استقبال کا منفرد انداز ہے جس میں پولیس کا دستہ "پاکستان، پاکستان" کی دھن پر مہمان کو سلامی پیش کرتا ہے۔ یہ سلامی مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں کے قائدین کو پیش کی گئی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں آل پارٹیز امن جرگے کے انعقاد پر سپیکر بابر سلیم سواتی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ ہال میں اور سٹیج پر امن کی خاطر PTI, PML-N اور PPP سمیت سب ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔ سٹیج سیکرٹری شاہجہاں یوسف کا تعلق PML-N سے ہے، یہ امید کی نئی کرن ہے pic.twitter.com/ekmlnrYvy1
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 12, 2025








