بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ، بیرسٹر گوہر نے برطانوی جریدے کے خلاف اہم اعلان کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی کا اہم اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ شائع کرنے پر چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے برطانوی جریدے کے خلاف اہم اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشکلات سے عزم تک: ماسٹر صاحب کی دکان کو نئی زندگی ملنے کی کہانی

قانونی کارروائی کا اعلان

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق شائع ہونے والی تہلکہ خیز رپورٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا میں پاکستانیوں پر مظالم، انسانی اعضا ء کی فروخت کا انکشاف، وزارت داخلہ کا ایک سال میں ہزاروں شہریوں کے جانے پر اظہار برہمی

بشریٰ بی بی کی حمایت

ایسے ہتھکنڈوں سے بشریٰ بی بی کو نہیں توڑا جا سکے گا؛ اس وقت جب وہ جیل میں ہیں، اس قسم کے آرٹیکلز کے آنے کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ آرٹیکلز اسپانسرڈ ہوتے ہیں اور ہم قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ترین نے چیئر مین پی سی بی کو خط لکھ کر پی ایس ایل کو مزید شفاف بنانے کے لیے تجاویز دے دیں

کردار کشی کے الزامات

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانیٔ پی ٹی آئی کی کردار کشی ہے۔ بشریٰ بی بی بہادری کے ساتھ اور اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ اس آرٹیکل کا مقصد ان کی کردار کشی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے، محمود خان اچکزئی

پہلے بھی جھوٹے الزامات

اس سے قبل بھی عدت جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے، جن سے وہ بری ہوئیں۔ عدت جیسے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے، یہ بھی من گھڑت کہانی ہے۔ وقت ثابت کرے گا کہ یہ باتیں بھی غلط بیانی پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔

شر انگیز مواد کی مذمت

ایسے وقت پر آرٹیکل کا آنا شر انگیزی ہے، یہ ایک قسم کی کردار کشی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...