وزیراعظم کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے مراحل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت
قومی ایئرلائن کی نجکاری کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیز کو پری کوالیفائی کیا گیا ہے، جلد ہی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم خان کی طرف سے پاکستان کا GSP+ سٹیٹس ختم کرنے کا دعویٰ فیک نیوز ہے، iVerify Pakistan
اجلاس کی تفصیلات
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ایئر لائن سے متعلق اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی، نجکاری کی شرط ہے کہ قومی ایئرلائن کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع مزید اضافے کو مسترد کرتے ہیں ، یہ عوام دشمن اور ظالمانہ اقدام ہے،شیخ وقاص اکرم
بزنس پلان کی وضاحت
اجلاس کو قومی ایئرلائن کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بزنس پلان کے تحت 2029 میں فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی۔ اس وقت قومی ایئر لائن کی 30 سے زائد شہروں میں سروس مہیا کی جا رہی ہے، بزنس پلان کے تحت 2029 تک قومی ایئرلائن کی سروسز 40 سے زائد شہروں تک بڑھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 ہزار قرضہ، لون ایپ ایجنٹس نے نو بیاہتا دلہن کی نازیبا تصاویر وائرل کردیں، شرم کے مارے شوہر نے خود کشی کرلی
وزیراعظم کی ہدایات
وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے قومی ایئر لائن کے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
پروازوں کی بروقت روانگی
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔








