بابر اعظم کو سب سپورٹ کرتے ہیں، سٹار بیٹر کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے، صاحبزادہ فرحان
صاحبزادہ فرحان کا بابر اعظم کے ساتھ کھیلنے پر اظہار خیال
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مئی تنازعے کے تقریباً ساڑھے 5 مہینے بعد رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ منظر عام پر آگئیں۔
سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی
راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سریز میں سری لنکا کے خلاف 80 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے، بابر اعظم کو سب سپورٹ کرتے ہیں، سٹار بیٹر کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہایت ہلکا، بے حد مضبوط، ویوو نے پاکستان میں X Fold5 متعارف کروا دیا
جارحانہ آغاز اور شاندار اننگز
صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز 5 چھکوں اور 6 چوکوں سے مزین تھی۔
ٹی 20 کیریئر کا جائزہ
اوپننگ بیٹر نے 32 ٹی 20 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرلی ہے اور اس دوران 597 گیندوں پر 762 رنز بنالیے ہیں، اُن کا بہترین انفرادی اسکور 80 رنز ہی ہے، جو آج بنایا ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں 6 نصف سنچریاں اسکور کرلی ہیں جبکہ اُنہوں نے آج سے قبل آخری ففٹی یعنی 57 رنز بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں بنائے تھے۔








