ٹرن آؤٹ انتہائی کم، سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا، عوام نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا : عالیہ حمزہ
عالیہ حمزہ کا مسلم لیگ (ن) پر تنقید
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ (ن) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئے گی۔ ٹرن آؤٹ انتہائی کم، عوام نے بائیکاٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ریٹائر ہونے والی وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کی الوداعی ملاقات، خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا
نیا پاکستان میں گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ خالی میدان میں بھی بھاگے تو آخری نمبر پر آئے گی، ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہے، عوام نے بائیکاٹ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو حراست میں لے لیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
سرکاری مشینری کا استعمال
عالیہ حمزہ نے الزام لگایا کہ پورا دن سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا، ابتدائی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی ہر پولنگ اسٹیشن سے جیت رہی تھی، ہمارے پاس جو نمبرز ہیں اس حساب سے ہم اچھی لیڈ سے جیت رہے ہیں۔
فیصل آباد میں فارم 45 کا معاملہ
عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا کہ فیصل آباد میں فارم 45 ایک گھنٹہ پہلے ہی سائن کرایا گیا۔








