ملکی سالمیت، سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قومی سلامتی کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 4 کروڑ 80 لاکھ جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہو گئے

27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے، جو پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسران، اور تعلیمی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو یکجا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اگلے سال ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان

قومی اقدامات پر بریفنگ

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، جس میں منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے سنوکر کلب کے کاروبار کو جائز اور قانونی قرار دیدیا

بارڈرز کا کنٹرول اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی

اس کے علاوہ، بہتر بارڈر کنٹرولز اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے تازہ پیشرفت سے بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا

فیلڈ مارشل کا پیغام

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی قومی سلامتی کے لیے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ علاقائی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے، اور بڑھتی ہوئی جیوپولیٹیکل مسابقت، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ حربوں کے اثرات نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار گوندا کی اپنے بھانجے کرشنا ابھیشیک سے 7سال بعد صلح ہو گئی

پاکستان کی اہمیت اور اتحاد

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور اپنی حیثیت کے مطابق دنیا میں مقام حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبے اور عزم نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا، اور ہماری سب سے بڑی طاقت قومی یکجہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر درخواست پر سماعت مکمل کر لی ،بجلی فی یونٹ 48 پیسے سستی ہونے کا امکان

سرحدی سالمیت اور حکومتوں کا تعاون

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی کے لیے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور ہم ان شاء اللہ اپنے دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

دیرپا امن کے لیے ملی یکجہتی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مربوط قومی کاوشیں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی نہایت ضروری ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...