شوہر کے وزیر اعظم بننے پر خاتون دوئم بنوں گی، اقرار الحسن کی دوسری بیوی کی پروگرام میں گفتگو
اقرار الحسن کی اہلیہ کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی اہلیہ سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں ان کے شوہر وزیر اعظم بنے تو وہ خاتون اول نہیں بلکہ دوئم بنیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے کرکٹ کھیلنے پر افسوس ہے، معروف بھارتی کپتان اظہر الدین کا بیان
نوجوانوں کو سیاست میں متحرک کرنا
فرح اقرار نے ’نیو ٹی وی‘ کے پروگرام میں بتایا کہ ان کے شوہر اقرار الحسن نے نوجوانوں کو سیاست میں متحرک کرنے کی تحریک شروع کرنے سے قبل ان سے مشورہ کیا تھا۔ ان کے مطابق ان کے شوہر کا ہدف نوجوان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جب پرانی سیاست پارٹیوں کے لوگ وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو عام نوجوان کیوں نہیں بن سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کمی
تحریک کے ابتدائی مراحل
ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر خود کو وزیر اعظم بنانے کی بات نہیں کرتے بلکہ وہ عام نوجوانوں کو وزیر اعظم بننے پر اکساتے ہیں۔ فرح اقرار کے مطابق ابھی ان کے شوہر کی تحریک انتہائی ابتدائی مراحل میں ہے، ابھی وہ صرف نوجوانوں سے ملنے کے پروگرامات کرتے ہیں، مستقبل میں اس کا کیا نتیجہ نکلے گا، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جام کمال خان سے ایرانی سفیر کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
شکایات اور الزامات
انہوں نے کہا کہ جب ان کے شوہر نے سیاسی طور پر نوجوانوں کو متحرک کرنے کی تحریک کا آغاز کیا تو بہت سارے لوگوں نے ان پر الزامات لگانا شروع کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی یہی کہنے لگا تھا کہ اقرار الحسن کو لانے والے کوئی اور ہیں اور وہ کسی کے اشاروں اور کہنوں پر سیاسی طور پر متحرک ہوئے ہیں۔ فرح اقرار نے بتایا کہ انتہائی قریبی لوگوں کے شک کرنے پر انہیں بھی شک ہوا کہ شاید ان کے شوہر کسی اور کے کہنے پر سیاست میں متحرک ہوئے ہیں، جس پر انہوں نے شوہر سے بھی دریافت کیا۔
خاتون اول یا خاتون دوئم؟
ان کا کہنا تھا کہ شوہر سے سوال کرنے پر وہ مایوس بھی ہوئے اور کہا کہ اب اپنے گھر والے بھی ان کے شک کرنے لگیں گے۔ اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے فرح اقرار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں ان کے شوہر وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ خاتون اول نہیں بلکہ دوئم بنیں گی۔ ان کے مطابق چون کہ ان کے شوہر کی بیویاں زیادہ ہیں، اس لیے وہ خاتون اول نہیں بنیں گی بلکہ وہ خاتون دوئم بنیں گی۔ خیال رہے کہ اقرار الحسن نے تین شادیاں کر رکھی ہیں، ان کی پہلی بیوی قرت العین، دوسری فرح اقرار اور تیسری عروسہ خان ہیں، تینوں اینکر رہ چکی ہیں۔








