سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کیلئے بڑھانے کی منظوری دیدی
رینجرز کی تعیناتی کی توسیع
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کشیدگی؛ روس نے ثالثی کی پیش کش کردی
کابینہ کا اجلاس
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی
ترجمان کا بیان
اس حوالے سے ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔
نئی تعیناتی کی مدت
ترجمان نے کہا کہ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہو گی۔








