عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد عظمیٰ خان اڈیالہ جیل روانہ
عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
راولپنڈی (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ اندر روانہ ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
میڈیا سے گفتگو
روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کروں گی۔
سیکیورٹی صورتحال
واضح رہے کہ عمران خان سے آج وکلا اور اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف اور مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ گورکھپور بائی گل اور ملحقہ آبادیوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے۔








