سیانے کہتے ہیں مشکل وقت آئے تو سائیڈ پر ہو جاؤ، آ گے جیسا آپ مناسب سمجھیں، وہ خوش دلی سے ملے، کہنے لگے ”تمھیں ایک آفر دیتا ہوں“

مصنف کی معلومات

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 370

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی بڑا اضافہ

پیشکش کا آغاز

چار پیسے تم بھی کما لو؛ وہ خوش دلی سے ملے۔ چائے منگوائی اور کہنے لگے؛”تمھیں ایک آفر دیتا ہوں۔ پنجاب کی جس ٹی ایم اے میں چاہو ٹی ایم او لگ جاؤ یا مرضی کے ضلع کے اے ڈی ایل جی۔ چار پیسے تم بھی کما لو۔“

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور سی ڈی ایف کی پارٹنر شپ نے جنگ جیتی، دور دور تک ایسا کوئی باؤلر نظر نہیں آتا جو اس جوڑی کی وکٹ لے سکے، طلال چوہدری

میرے خیالات

میں نے اس فراخدالانہ پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا؛”سر! منسٹر صاحب اور آپ کے بعد میں محکمہ کا سب سے بااثر افسر تھا۔ سر نہ تو میں ٹی ایم او لگ کر کسی ناظم کی ٹی سی کر سکتا ہوں اور نہ ہی بطور اے ڈی ایل جی کسی ایم پی اے کی۔ مہربانی کریں مجھے ہیڈ کوارٹرز میں اے ڈی(ایڈمن) کی پوسٹنگ دے دیں میں پھر پنجاب کا افسر ہی رہوں گا۔ ویسے سیانے کہتے ہیں کہ مشکل وقت آئے یا سمجھو آنے والا ہے تو سائیڈ پر ہو جاؤ۔ آگے جیسا آپ مناسب سمجھیں۔“

یہ بھی پڑھیں: سوات میں 14 اگست سے کرنل فتح شیر خان کے نام سے منسوب پہلی آل پاکستان ٹی20 کرکٹ لیگ کا آغاز

براہ راست بات چیت

میری بات سن کر حیران ہوئے اور کہنے لگے؛”واہ شہزاد میاں! ایسی سوچ تمھاری ہی ہو سکتی ہے۔“ ساتھ ہی ایڈیشنل سیکرٹری علی بہادر قاضی سے کہا؛”شاہد اقبال(ڈائریکٹر ایڈمن ڈی جی آفس) سے کہو شہزاد کی مرضی کی پوسٹنگ اسے دے دے۔“

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے فخرزمان کو متنازعہ آؤٹ دینے پر آئی سی سی کو تھرڈ امپائر کی شکایت کردی

نئی پوسٹنگ

میں ڈائریکٹر کے پاس پہنچا اور ان سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن ون) کی پوسٹنگ کی درخواست کی۔ وہ بولے؛”وہاں آپ نہیں لگ سکتے میں کسی اور ونگ میں لگا دیتا ہوں۔ بتاؤ کہاں پوسٹ کروں۔“ میں نے جواب دیا؛”سر! پوسٹنگ تو ایڈمن ون ہی لینی ہے۔ بس مجھے ایک چکر سیکرٹریٹ کا اور لگانا پڑے گا۔“ کہنے لگا؛”وہ پھر مرضی آپ کی۔“

یہ بھی پڑھیں: ایس پی شہر بانون کو پوڈ کاسٹ کے دوران قتل کی واردات کی اطلاع، حیران کن انکشاف

تبادلے کی خوشخبری

میں واپس تارڑ صاحب کے پاس آیا اور ان کو شاہد سے ہوئی گفتگو سے آگاہ کیا۔ انہوں نے علی بہادر کو انٹر کام پر کہا؛”شہزاد! تمھارے پاس آ رہا ہے۔ فیکس پر اس کے آڈرز اپنے پاس منگوا کر مجھے بتاؤ۔“ میں علی بہادر صاحب کے پاس آیا تو پانچ منٹ بعد میرے آڈرز کی فیکس موصول ہو گئی۔ تارڑ صاحب کا شکریہ ادا کیا اور نئی پوسٹنگ جوائن کر لی۔ سوچتا ہوں کہ ہم صرف ڈنڈے کی زبان ہی کیوں سمجھتے ہیں۔ اب پھر سے پنجاب کا افسر تھا۔ اللہ بڑا رحیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں،تنخواہوں میں اضافہ شرمناک عمل ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

ڈائریکٹر ایڈمن کی حیثیت

ڈائریکٹر ایڈمن میری اس پوسٹنگ کو دل سے لگا چکے تھے۔ میرے ان کے تعلقات کبھی بھی اچھے نہ رہے۔ میری خوش قسمتی چند دنوں بعد ہی ان کا تبادلہ ہو گیا۔ ڈائریکٹر جنرل کی خالی پوسٹ پر طاہر حسین تعینات کر دئیے گئے۔ راولپنڈی کے رہنے والے درویش منش سی ایس پی اور خاندانی افسر سے میرے تعلقات تب سے تھے جب وہ ڈی سی او فیصل آباد تھے۔ ایک دورے کے دوران میں نے انہیں منسٹر صاحب کی ناراضگی سے بچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا، سینیٹر علی ظفر

نتیجہ

تب سے وہ میرا بڑا خیال کرتے تھے۔ (بعد میں یہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری قومی اسمبلی بھی رہے۔ آج بھی محبت کا یہ تعلق برقرار ہے۔) ڈائریکٹر ایڈمن کی خالی پوسٹ پر ایڈیشنل چارج کا قرعہ میرا نام نکلا۔ اللہ نے ایک اور مہربانی مجھ نالائق پر کر دی تھی۔ میں ڈیپارٹمنٹ کا پہلا افسر تھا جو اس عہدے پر تعینات ہوا تھا۔ الحمد اللہ رب العالمین۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...