موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ٹریول ایڈوائزری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا فیصلہ
دھند کے اثرات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی شادمانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے
سفر کے لئے احتیاطی تدابیر
انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھولے لوگ سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کی عمارت سجانے اور انتخابی فہرستیں چھاپنے سے جمہوریت آجاتی ہے، صحافی مبشر علی زیدی
ڈرائیور حضرات کے لئے ہدایت
سفر کے دوران ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، وائپرز درست حالت میں رکھیں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور ہائی بیم لائٹس کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے حدِ نگاہ مزید کم ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 Brothers Killed by Tanker After Dropping Uncle at Karachi Airport
تازہ ترین معلومات حاصل کریں
موٹر وے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر سفر شروع کرنے سے قبل تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے ہیلپ لائن نمبر 130، ایف ایم 95 ریڈیو اور سوشل میڈیا استعمال کریں، عوام کی جانیں اور مال محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
موٹروے پولیس کی تیاری
ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس کی ٹیمیں 24 گھنٹے چوکس ہیں اور ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔








