آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کو بتائیں مقامی حکومتیں نہ ہونا شرمندگی کی بات ہے، اگر تعاون نہیں کیا گیا تو کمیشن خود سب ٹیک اوور کرے گا، چیف الیکشن کمشنر کے کیس میں ریمارکس
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو سٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے روسی پائپ لائن گیس اور ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
قرض کی تفصیلات
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے روز لاہور کے معروف اچھرہ بازار کی بند دوکان میں چوری فیملی کی انوکھی واردات
آئی ایم ایف کی شرط
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے دورانِ ڈیوٹی موبائل استعمال پر پابندی
وزارت خزانہ کی تصدیق
قبل ازیں وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر بو لی نے پاکستان کے جاری اصلاحی سفر کو سراہتے ہوئے ملک کو اصلاحات اور بحالی کے صحیح راستے پر گامزن ہونے کی ایک بہترین مثال قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، 50 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد
معاونت کا پروگرام
عہدیدار نے بتایا کہ سات ارب ڈالر کے استحکام پروگرام کے علاوہ آئی ایم ایف پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر کی معاونت آر ایس ایف کے تحت فراہم کر رہا ہے، جس کا مقصد موسمیاتی خطرات سے متعلق مالی، اقتصادی اور جسمانی لچک کو مضبوط کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد ایپل نے 600 ٹن آئی فون بھارت سے امریکا پہنچادیئے
مالیاتی قواعد میں موسمیاتی خطرات کا جائزہ
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام پاکستان کو گرین بجٹنگ کو فروغ دینے، مالیاتی ضوابط میں موسمیاتی خطرات کے جائزے کو شامل کرنے، موسمیاتی ڈیٹا کی بہتر شفافیت اور موسمیاتی طور پر مضبوط انفرااسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ نے کراچی سے کربلا تک دوڑ کر جانے کی تیاری کر لی، ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے مسلسل ٹریننگ
آئی ایم ایف کی حمایت
وزارتِ خزانہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے پاکستان کی موسمی خطرات سے نمٹنے اور طویل مدتی لچک قائم کرنے کی کوششوں میں آئی ایم ایف کی بھرپور حمایت پر دوبارہ زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد
دوحہ فورم میں وزیر خزانہ کی شرکت
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب دوحہ کے شیرٹن گرانڈ میں منعقد ہونے والے 23 ویں دوحہ فورم میں ایک اعلیٰ سطح کے پینل میں ممتاز مقرر کے طور پر شریک ہوئے۔
آیندہ ایڈنڈا اور جائزے
ادھر آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو 8 دسمبر 2025 کے ایگزیکٹو بورڈ ایجنڈے میں شامل کیا ہے، ایگزیکٹو بورڈ اگلی 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر غور کرے گا، جو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی ( ای ایف ایف ) کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف ) کے پہلے جائزے کا احاطہ کرے گی۔








