چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے: وفاقی وزیر عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا بیان
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی 25ویں سالگرہ پر بھارت واپسی پر اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی
پاک چین دوستی کی اہمیت
اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے۔
پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام، سزائے موت کا مجرم 12 سال بعد بری
مشکل وقت میں چین کی مدد
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا۔
ہم چین کی قیادت کے شکرگزار ہیں، عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ
آئرن برادرز کی دوستی
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کبھی نہ ختم ہونے والی ہے، وقت نے ثابت کیا پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں۔
پاکستان اور موسمیاتی تبدیلی
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، حالیہ سیلاب سے پنجاب بھی شدید متاثر ہوا۔








