وزیراعظم کا ڈاکٹر وردہ کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
وزیراعظم کا ڈاکٹر وردا قتل کیس پر نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے ڈاکٹر وردا قتل کیس کا نوٹس لے لیا، آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر صفدر محمود سے کہا گیا کہ سٹوڈنٹس میگزین / خبرنامہ کے اجراء کے لیے کام کریں، وہ جلد ہی اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے پاکستان یوتھ موومنٹ چھوڑ گئے۔
وزیراعظم کی دلی تعزیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ پر دلی غم کا اظہار کیا، اہلخانہ کو قانونی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق ڈاکٹر وردا کے گھر گئیں اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1. دو دہائیوں کی رفاقت میں کبھی غلط بیانی کی نہ جھوٹ بولا، کوٹ کی جیب میں ہاتھ ڈال کے درخواست کی کاپی دیتے کہا ”اکیلے میں راجہ صاحب کو دینا“
صبا صادق کا عزم
پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ ڈاکٹر وردا کے قاتلوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے، ہزارہ کی بیٹی کو انصاف دلا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر وردا کیس میں کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔
کے پی حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کا فیصلہ
واضح رہے کہ کے پی حکومت اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ان کے تمام مطالبات بھی مان لئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر وردا کے والد کی درخواست پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے.








