فیض حمید 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد فراہم کریں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی، فیصل واوڈا
فیصل واوڈا کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کیسز میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 67ہزار عازمین حج وزیراعظم کے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطے کے منتظر، بحران شدت اختیار کر گیا، بڑے نقصان کا خدشہ
عمران خان قانونی شکنجے میں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں عمران خان قانونی شکنجے میں آتے دکھائی دے رہے ہیں، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گے۔
جنرل باجوہ کی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی غفلت اور نااہلی تھی مگر انہیں پتا چلا تو فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی۔ جنرل باجوہ بری الذمہ ہوگئے تھے اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔ معاملہ واضح ہونے کے بعد پہلا نمبر پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا ہے۔








