خانیوال کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 مسافر زخمی
خانیوال میں پیش آنے والا افسوسناک حادثہ
خانیوال (ویب ڈیسک) موٹروے ایم-4 پر لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 9 مسافر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سلیپنگ پرنس الولید بن خالد انتقال کر گئے
حادثے کی تفصیلات
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث پیش آیا۔ اس حادثے میں 4 مسافر شدید زخمی جبکہ 5 معمولی زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ جہاز گینگ کا اہم رکن سیالکوٹ سے گرفتار
زخمیوں کی حالت
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ریسکیو اور ایف ڈبلیو او کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔
امدادی کاروائیاں
ترجمان سید عمران احمد کے مطابق سیکٹر کمانڈر، ڈی ایس پی اور موٹروے پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔








