منڈی بہاؤالدین میں چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہارِ افسوس
مریم نواز کا اظہارِ افسوس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منڈی بہاؤالدین میں چھت گرنے کے نتیجے میں خواتین سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندان سے ہمدردی
وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








