11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے 8 اہم ورکنگ گروپس قائم
نو تشکیل شدہ ورکنگ گروپس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے 11 ویں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے سلسلے میں مختلف امور پر غور کے لیے 8 اہم ورکنگ گروپس قائم کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا روس ممکنہ تیسری عالمی جنگ جیت سکتا ہے ؟ برطانوی فوج کے سربراہ کا حیران کن دعویٰ
ورکنگ گروپس کی ذمہ داریاں
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی سے متعلقہ معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے یہ ورکنگ گروپس اپنی اپنی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں سفارشات تیار کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نظامِ تعلیم طبقاتی تفریق کا شکار ہے، تعلیم فروخت کی جا رہی ہے، ہوشربا فیسوں کے باعث غریب مگر باصلاحیت بچے داخلہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں
صوبائی دائرہ اختیار سے متعلق ورکنگ گروپ
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دائرہ اختیار سے متعلق اخراجات پر سفارشات کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ پنجاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ چینی خاتون کو بینک نے بیمار ہونے کے باوجود زبردستی بلالیا، گیٹ پر ہی جان نکل گئی
وسائل کی تقسیم کا ورکنگ گروپ
مرکز اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے تناسب پر غور کے لیے ایک الگ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس کی قیادت وزیر خزانہ بلوچستان کے سپرد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کھلاڑیوں پر انتہائی عجیب پابندی لگا دی
قومی قرضوں کا جائزہ
قومی قرضوں کی ساخت اور اس کے استعمال پر بھی ایک خصوصی ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیشن کورٹ اسلام آباد کا 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ کو 27 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
ٹیکس کی بہتری کے لئے ورکنگ گروپ
ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بہتر بنانے کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان
صوبائی وسائل کی براہ راست منتقلی
صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ وزیر خزانہ سندھ کی قیادت میں کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا کے نجی ہسپتال میں چیک اپ کے بہانے آئے ملزم کے ہاتھوں ڈاکٹر قتل
سابق فاٹا کے انضمام کا ورکنگ گروپ
اسی طرح سابق فاٹا کے انضمام اور این ایف سی شیئر کے حوالے سے ساتواں ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سولر پینلز سے بجلی بنانے میں دنیا میں ریکارڈ بنا دیا، سولر سے کتنے فیصد بجلی حاصل کی جارہی ہے ؟ جانئے
قابل تقسیم پول کی ساخت
قابل تقسیم پول کی ساخت پر غور کے لیے قائم ورکنگ گروپ کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
اگلا اجلاس
ذرائع کے مطابق این ایف سی سے متعلق دوسرا اجلاس آئندہ ماہ جنوری کے وسط تک متوقع ہے جس میں ورکنگ گروپس کی تیار کردہ سفارشات پر غور کیا جائے گا.








