ڈکی بھائی نے این سی سی آئی اے پر سنگین الزامات عائد کر دیئے
یوٹیوبر کی ضمانت پر رہائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حال ہی میں جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستان کے معروف یوٹیوبر نے 100 دنوں کی قید کے دوران پیش آئے حالات و واقعات سے پردہ اُٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی 47 پروازیں منسوخ
این سی سی آئی اے پر الزامات
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پر اپنے دوستوں سے بدسلوکی اور عدم شفافیت کے الزامات عائد کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق، یوم آزادی کی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے
ڈکی بھائی کا کامیابی کا سفر
سولو یوٹیوبرز میں شمار ہونے والے ڈکی بھائی جلد یوٹیوب پر 1 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
پوڈکاسٹ میں انکشافات
حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مشکل وقت میں میری مدد کرنے والے دوستوں کے ساتھ بھی این سی سی آئی اے نے مبینہ طور پر ناروا سلوک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: ہندوکش ریجن میں 5.7 شدت کا زلزلہ
دوستوں کی مدد پر پابندیاں
ڈکی بھائی نے مزید بتایا کہ ندیم نانی والا بھی میری مدد کے لیے آیا تو ایف آئی اے اہلکار نے اس کا موبائل فون ضبط کر لیا، جبکہ اقرا کنول کے شوہر اریب کا استحصال کیا گیا، جس کا انکشاف بعدازاں بگ برادر کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں ہوا۔ اس کے علاوہ میرے خاندان کو بھی دھمکیوں کا سامنا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا
این سی سی آئی اے کے دفتر میں شفافیت کی کمی
یوٹیوبر نے این سی سی آئی اے کے دفتر میں شفافیت کی کمی پر بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیوں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی بیماری کیا ہے اور کیا اس کا علاج صرف امریکہ اور سوئٹزرلینڈ میں ہی ممکن ہے؟
تشدد کا الزام
ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ مبینہ طور پر وہاں تشدد کیا جاتا ہے۔
حفاظتی اقدامات کی ضرورت
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام دفاتر میں آڈیو اور ویڈیو کیمرے نصب کیے جائیں۔








