پی آئی اے کے اثاثے ہزاروں ارب روپے کے ہیں جن کو اونے پونے داموں بیچا گیا، چوہدری منظور
پی آئی اے کی نجکاری پر خدشات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے پی آئی اے کی نجکاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس گھر کے برتن بکیں اس کی جیت کیسے ہوسکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پر حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، سپریم کورٹ رولز 2025ء اختیار کرنے کا فیصلہ
قومی اثاثوں کی قیمتیں
چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے اثاثے ہیں جن کو اونے پونے داموں میں بیچا گیا ہے، پی آئی اے کے اثاثے ہزاروں ارب روپے کے ہیں، پی آئی اے نے گزشتہ سال 26 ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطی کی صورت حال اور آبنائے ہرمز کی بندش، پاکستان میں مہنگائی 12 فیصد تک جانے کا خدشہ
پی آئی اے کی مالی حالت
چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 30 جہاز تقریباً 100 ارب روپے کے ہیں، ملازمین کا پراویڈنٹ فنڈ 20 ارب اور 8 بلڈنگز تقریباً 50 ارب روپے کی ہیں، 10 ارب روپے کے اسپیئر پارٹس اور ہینگرز ہیں۔
نجکاری کے اثرات
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری سراسر زیادتی اور ظلم ہے، پی آئی اے کا سیلری امپیکٹ صرف 16 فیصد ہے، پی آئی اے کی نجکاری بڑا اسکینڈل ثابت ہوگی۔








