کراچی میں آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کے لیے بنی سرنگ پکڑی گئی، 4 ملزمان گرفتار
کراچی میں تیل چوری کی کوشش ناکام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر:بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع
گودام میں کھدائی کا انکشاف
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بتایا کہ ملزمان نے ایک گودام کے اندر گہری کھدائی کی تھی، جہاں سے تیل چوری کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے سیاحت کے لیے 50 سالہ روڈمیپ لانچ کر دیا
پولیس کا کارروائی کا اعلان
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پارکو کی پائپ لائن سے چوری کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان نے 17 فٹ گہری اور 140 میٹر لمبی سرنگ بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی
چوری کے آلات کی برآمدگی
گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے تیل چوری کے لیے استعمال ہونے والے کلپ، پائپ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
پہلے بھی ناکام کوششیں
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنائی گئی تھی۔








