ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قومی ترقی و استحکام کی بنیاد ہیں: ابراہیم حسن مراد
قومی ترقی و استحکام کی بنیاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قومی ترقی و استحکام کی بنیاد ہیں۔ یومِ قائد ہمیں قومی یکجہتی، ذمہ داری اور احساس کا پیغام دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چور نے واردات کرنے کے لیے 100 میٹر سے زائد سرنگ کھود ڈالی
قائد اعظمؒ کا خواب
قائد اعظمؒ کے 149ویں یوم پیدائش پر سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ قائدِ اعظمؒ کا خواب ایک مضبوط، منصفانہ اور خودمختار پاکستان تھا۔ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت پوری امداد غزہ جانے نہیں دے رہا، اقوام متحدہ
قائدِ اعظمؒ کا وژن
قائدِ اعظمؒ کا وژن آج بھی ہماری قومی سمت کی رہنمائی کرتا ہے۔ قائدِ اعظمؒ کے اصول ہی پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ قائدِ اعظمؒ ہمیں ذمہ دار اور باکردار شہری بننے کا درس دیتے ہیں۔
خراجِ عقیدت
آج ہمیں پاکستان کی ترقی کے عزم کی تجدید کرتے ہوئے بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہیے۔








