کرسمس پر توڑ پھوڑ، بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک ہے: دفتر خارجہ

پاکستان کی وزارت خارجہ کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت میں کرسمس پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک امر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 9 بینچز قائم کر دیے

حملوں کی مذمت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت میں کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر ایسے واقعات ریاستی سرپرستی میں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

مسلمانوں کے خلاف مظالم

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ ان تمام واقعات سے مسلمانوں میں خوف اور بیگانگی کا احساس مزید گہرا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا تعارف، انصار عباسی کی رپورٹ

عالمی برادری کی توجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اقلیتوں پر ظلم و ستم کے واقعات کا نوٹس لینا چاہئے، اور بھارت میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک کی مانچسٹر میں نئے قونصل جنرل سے ملاقات

بھارتی میڈیا کی رپورٹیں

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ 25 دسمبر کو بھارت کے مختلف حصوں میں کرسمس کی تقریبات کو ہندوتوا سے منسلک انتہا پسند عناصر کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ متعدد مقامات پر مسیحی برادری کی مذہبی تقریبات میں مداخلت کی گئی اور سجاوٹ کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، ترک صدر کا بیان بھی آگیا

تفصیلات

ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق ریاست آسام کے ضلع نلباڑی میں واقع سینٹ میری سکول میں توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پانیگاؤں میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد سے منسلک افراد پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ سے سستی گھڑی خریدنے کی غلط خبر دینے پر نجی ٹی وی نے مریم نواز سے معذرت کرلی

مزید واقعے

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں میگنیٹو مال میں کرسمس کے موقع پر کی گئی سجاوٹ کو نقصان پہنچایا گیا، اور ریاست کیرالہ کے ضلع پالکّاڈ میں بچوں کے کرسمس کیرول گروپ پر حملے کی بھی اطلاع دی گئی ہے، جس کا الزام ایک آر ایس ایس کارکن پر عائد کیا جا رہا ہے۔

تشویش کا اظہار

ساؤتھ ایشیا ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں، خصوصاً مسلم اور مسیحی برادری کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے بارے میں تشویش مزید بڑھ گئی ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...