کراچی؛ کورنگی میں پولیس یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے والے 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی میں پولیس مقابلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے والے چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کی کاروائی
پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ کورنگی نمبر تین کے قریب پولیس سے ان کا سامنا ہوا، فائرنگ کا تبادلہ میں چار ملزمان زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپا اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کا داخلہ بند
گرفتار ملزمان سے برآمدات
ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارمز، اسلحہ، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور چھینی گئی نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان پولیس وردی پہن کر گھروں میں پولیس چیکنگ کے بہانے داخل ہوتے اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026 کے اخراجات میں کسی بھی مد میں بچت ہوئی تو وہ ریلیف براہ راست حجاج کرام کو منتقل کریں گے، سردار محمد یوسف
فرار ملزمان کی تلاش
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت کامران، حمید، عمران اور رمضان کے نام سے ہوئی ہے، جو کورنگی کے مختلف علاقوں میں متعدد گھروں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
طبی امداد اور تفتیش
پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔








