بلیو اکانومی کا منصوبہ، سرگودھا اور علی پور میں 5600 ایکڑ پر شرمپ سٹیٹ کا قیام، صوبے کی برآمدات میں بڑا اضافہ ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں شرمپ سٹیٹ کا قیام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت پنجاب میں بلیواکانومی اور آبی حیات کے فروغ کیلئے سرگودھا اور علی پور میں 5 ہزار 600 ایکڑ پر شرمپ سٹیٹ بنائی جائے گی۔ سرگودھا میں شرمپ فارمنگ منصوبے کی ترقی کے لئے 20 ایکڑ اراضی پر 9 تالاب بن چکے ہیں جبکہ 5,320 میٹر ڈرینج کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی۔ اگلے مرحلے میں مزید 10 ایکڑ اراضی پر شرمپ فارمنگ کے لئے سروے بھی ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: استنبول میں ترک اور قطری ثالثی میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات بغیر کسی حتمی نتیجے کے اختتام پذیر
لاہور میں کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کا قیام
ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں کوالٹی کنٹرول لیبارٹری پر 99 فیصد کام مکمل ہوگیا۔ مظفرگڑھ میں تحقیق اور شرمپ فارمنگ کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کی لیبارٹری کے قیام کا 98 فیصد کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں، تھانہ بسیہ خیل کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا
پاکستانی ماہرین کی بین الاقوامی تربیت
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے پاکستانی ماہرین کو سعودی عرب اور میکسیکو میں خصوصی ٹریننگ کرائی گئی ہے۔ شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے عملے کی فراہمی کا عمل بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
غیر ملکی ماہرین کی آمد
پنجاب میں شرمپ فارمنگ کی ٹیکنیکل تربیت کیلئے غیر ملکی ماہرین جیفری اور جیمی ڈومین سیک بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ شرمپ فارمنگ پراجیکٹ کے لیے 100 انٹرنز کے تحریری امتحانات کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ شرمپ فارمنگ کے لیے 32 ٹیوب ویلوں اور 8 ٹرانسفارمرز کی تنصیب کر لی گئی ہے۔ شرمپ فارمنگ ریسرچ کے لئے 64 تالابوں میں شرمپ کا سیڈ ڈالا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
شرمپ سٹیٹ کی تعمیر
سرگودھا کے چک نمبر 58 میں 124 ایکڑ اراضی پر شرمپ سٹیٹ اور ویلیو چین قائم ہوگی جبکہ 57 تالاب کی کھدائی مکمل کر لی گئی۔ رکھ علی ولی مظفرگڑھ میں شرمپ فارمز کے لیے 2 ہزار 507 ایکڑ اراضی کی صفائی اور ہموار کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا بیان
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بنجر اور سیم زدہ زمینوں کو شرمپ فارمنگ کے ذریعے پہلی بار قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔ شرمپ فارمنگ کے آغاز سے پنجاب کی برآمدات میں بڑا اضافہ ہو گا۔ منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پنجاب میں بلیو اکانومی کا اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔








