صدر ٹرمپ جو کہتے ہیں، اس پر عمل بھی کر کے دکھاتے ہیں، جے ڈی وینس
وینز ویلا میں امریکی خصوصی آپریشن
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی امریکہ کے ملک وینز ویلا میں امریکی فورسز کے خصوصی آپریشن اور وہاں کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کی خبروں پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا رد عمل آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اتنے ننھے کاکا نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہورہا ہو اور ان کا علم نہ ہو، عمران اسماعیل
جے ڈی وینس کا بیان
ایکس پر جاری اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پورے عمل کے دوران کئی بار مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے مواقع فراہم کیے، لیکن وہ ایک بات پر واضح رہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے اور امریکہ کا چوری شدہ تیل واپس کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام جان چکے ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہوگا، ضمنی الیکشن میں کامیابی اعتماد کا ثبوت ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
مادورو کی سمجھ بوجھ
نائب صدر کے مطابق نکولس مادورو اب یہ بات اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ صدر ٹرمپ جو کہتے ہیں، اس پر عمل بھی کر کے دکھاتے ہیں۔
امریکی خصوصی فورسز کی تعریف
جے ڈی وینس نے اس کامیاب کارروائی پر امریکی خصوصی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر اسپیشل آپریٹرز نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں ایک انتہائی متاثرکن آپریشن کو کامیابی سے انجام دیا۔








