وزیراعلیٰ پنجاب کا سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت کیلئے بڑا فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اہم فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈن مارکرام کا تاریخی کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
صوبائی سڑکوں کے منصوبے کی منظوری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی 18 اہم صوبائی سڑکوں کے علاوہ صوبے میں زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر کے بڑے منصوبے پر عمل درآمد کی منظوری بھی دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: چلتی بس کے ڈرائیور کا ہارٹ اٹیک سے انتقال، بس گاڑی سے ٹکراگئی، 11 افراد زخمی
پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی بہتری
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں پرانے واٹر انفرا اسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض، امریکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں سٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے: فنانشل ٹائمز
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے
وزیراعلیٰ نے سال 2026-27 کے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کم از کم 30 فی صد منصوبے شامل کرنے کا بڑا فیصلہ بھی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکار جے زی پر 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام، متاثرہ نے بلیک میلنگ کا دعویٰ کیا
اجلاس اور اہم فیصلے
وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے متعلق تیسرے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلی نے ہر شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے منصوبوں کے آغاز کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 10 ارب روپے کا منافع کمایا، ریلوے کو وسطِ ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنے جا رہے ہیں: حنیف عباسی
بریفنگ کی تفصیلات
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی پی اے) کی سڑکوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور عوامی سہولیات کے بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آخر کیا وجہ ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود ایپل امریکہ میں آئی فون نہیں بنانا چاہتا؟
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی شعبے کی مدد سے جدید دنیا میں رائج سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کے لئے جدید نظام، ٹیکنالوجی، مشینری اور طریقے استعمال کیے جائیں گے۔ سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹول وصول کرنے کا جدید طریقہ کار رائج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان برف پگھل رہی ہے؟
سفر کی بہتری اور حفاظت
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مسافروں کو سفر کے دوران بہترین سڑک اور سہولیات فراہم ہوں گی۔ جدید نظام سے سفر کے دورانیے میں کمی ہوگی، حفاظتی اطمینان یقینی بنانے کے علاوہ عوامی اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
نئی سڑکوں کی تعمیر
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 150 کلو میٹر طویل دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ کو نجی شعبے کی شراکت داری سے دو رویہ کیا جائے گا۔ نجی شعبے کے تعاون سے 100 کلومیٹر چراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کو دو رویہ بنانے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
دیگر سڑکوں کی منصوبہ بندی
اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 140 کلومیٹر مظفرگڑھ، علی پور، ٹی ایم پناہ روڈ، 49 کلومیٹر کے ساہیوال، سمندری روڈ پر کیرج وے اور 40 کلومیٹر بہاولپور، جھنگڑا شرقی روڈ پر اضافی کیرج وے بھی نجی شعبے کی شراکت داری سے بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈالر کے نوٹوں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شامل کرنے کا اعلان
گجرانوالہ اور دیگر روڈز کی اپ گریڈیشن
مزید، سیالکوٹ، پسرور، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، ڈسکہ کی سڑکوں کے علاوہ سیالکوٹ، ڈسکہ، سیالکوٹ، وزیرآباد اور گجرات، سیالکوٹ روڈز کی اَپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔ احمدپور شرقیہ، اوچ شریف، ڈسکہ، پسرور اور بہاولپور، حاصل پور روڈز بھی آپریشن اینڈ مینٹیننس کے اصول پر بہتر بنائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی طالبعلم کی منڈی بہاؤالدین میں تدفین
دیگر ترقیاتی منصوبے
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ دیہات سے منڈیوں تک سڑکوں کی بہتری، تجارت اور لاجسٹکس کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ چکوال اور قصور میں نکاسی اور فراہمی آب کے منصوبے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بنانے کے منظوری دے دی گئی جبکہ چکوال اور قصور میں آبی منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
تعلیمی شعبے کی بہتری
اجلاس میں نجی شعبے کے تعاون سے سرکاری یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں طلبہ کے لیے آن کیمپس رہائشی سہولیات کی فراہمی پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ کا وژن
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ تمام محکمے نجی شراکت داری سے ممکن اور قابلِ عمل منصوبوں کی نشاندہی کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا پنجاب کی سڑکوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہو چکا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے شفاف ماڈل سے پنجاب اور عوام دونوں ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے آگے بڑھیں گے۔
اجلاس کی شرکت
اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں کے اعلیٰ حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔








