نواک جوکووچ کا پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے الگ ہونے کا اعلان
نواک جوکووچ کی ایسوسی ایشن سے علیحدگی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع
سوشل میڈیا پر اعلان
نواک جوکووچ نے ایسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
فیصلے کے اسباب
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑے محتاط انداز میں سوچ و بچار کے بعد میں نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے مکمل دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ شفافیت گورننس اور جس طرح میری آواز اور میرے امیج کو پیش کیا گیا اس پر تحفظات کے بعد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں OLX کے ذریعے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی
ٹینس فیملی کے ساتھ وابستگی
نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹینس فیملی اور کھیل میں کسی بھی طرح اپنا حصہ ڈالنے پر فوکس رکھوں گا، میرا فوکس میرے اصولوں اور میری انٹیگریٹی کی عکاسی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں بکاخیل پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کا حملہ
نیک خواہشات اور مستقبل
ٹینس سٹار نے کہا کہ میری نیک خواہشات آگے بڑھنے کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں لیکن میری طرف سے یہ باب بند ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوٹرل وینیو سے متعلق کل فیصلہ ہو جائے گا، محسن نقوی
پلیئرز ایسوسی ایشن کی بنیاد
واضح رہے کہ نواک جوکووچ پلیئرز ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھنے والوں میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے: شرجیل میمن
کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود
چوبیس گرینڈ سلم جیتنے والے نواک جوکووچ نے انفرادی کھیل کے انڈی پینڈنٹ کنٹریکٹرز کی آواز متعلقہ پلیٹ فارم تک پہنچانے کے لیے ایسوسی ایشن پر زور دیا۔
ایسوسی ایشن کی سرگرمیاں
ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور شیڈولنگ پر آواز اٹھائی گئی تھی۔ ایسوسی ایشن نے مینز اینڈ ویمنز ٹورز انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور اسپورٹس انٹیگریٹی ایجنسی کے خلاف کیس بھی کیا تھا。








