لیجنڈری گلوکار مہدی حسن مرحوم کے بیٹے جان لیوا ہارٹ اٹیک میں انتقال کرگئے
سجاد مہدی کا انتقال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیجنڈری گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے، فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا: خامنہ ای
انتقال کی وجہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے لاہور میں مقیم تھے جہاں انہیں دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تو دوران علاج وہ دم توڑ گئے۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ سجاد مہدی جان لیوا ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
اہل خانہ کی اطلاعات
اہل خانہ کے مطابق سجاد مہدی محکمہ پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز تھے، اُن کی نماز جنازہ کل بروز منگل بعد از نماز ظہر پی آئی اے کالونی میں ادا کی جائے گی۔








