پاکستانی فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ اولین مشن ہے، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان قریبی ہمسایہ ممالک، تنازع میں شدت پر تشویش ہے: چینی وزارت خارجہ
لاہور گیریژن کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے زیراہتمام تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی اسامیوں کے لیے پیپرلیک ہونے کا انکشاف
مستقبل کی جنگوں کی تیاری
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مستقبل کی جنگوں کے حوالے سے تیاریوں اور جدت اپنانے پر زور دیا، اور جوانوں کو فراہم کردہ کھیلوں اور تفریحی سہولتوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: ری پبلکن رکن کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھ دیا
ہائی کیئر سینٹر کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور میں ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل نے طبی عملے اور انتظامیہ کی خدمات کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
افسران سے خطاب
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے اور خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں 35 افراد ہلاک ہو گئے
افواج کی خدمات اور مستقبل کی ضرورتیں
فیلڈ مارشل نے کہا کہ افواج اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کو فروغ دے رہی ہیں۔ پاک افواج ملک کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہیں۔ مستقبل کی جنگ، جدت اور لچک ناگزیر ہے، اور پاک فوج جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ جوانوں کی جسمانی فٹنس اور مورال ہماری ترجیح ہے۔
خوش آمدید
فیلڈ مارشل کی لاہور آمد پر کمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔








