اللّٰہ کا شکر کہ اب ڈائیلاگ کی اہمیت کو تسلیم کیا جارہا ہے،صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملیں گے : فواد چودھری
فواد چودھری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اب ڈائیلاگ کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے، صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
صدارتی اور وزارتی ملاقاتیں
لاہور بار الیکشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی کے قید رہنماؤں اور خواتین کو رہا کروانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریکٹروں درآمدی اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
پی ٹی آئی کی کامیابیاں
’’جنگ‘‘ کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں تیسری مرتبہ دو تہائی اکثریت سے جیتی ہے، پی ٹی آئی ہی صوبے کی نمائندہ جماعت ہے، وہ صوبے میں امن لے کر آئی ہے۔ اب پی ٹی آئی کو تو کوئی یہ نہ بتائے کہ اسے کیا کرنا ہے۔
پیپلز پارٹی کا استقبال
پیپلز پارٹی کی طرف سے کل وزیراعلیٰ کے پی کا استقبال خوش آئند ہے، اسی جذبے کے تحت ملک میں جمہوریت کو فروغ مل سکتا ہے۔








