پی سی بی نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کرلیا
پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: زیر زمین کال کوٹھڑیاں اور ان کے کوڈز: دمشق کی بدنام صیدنایا جیل سے سامنے آنے والی انسانی مذبح خانہ کی کہانیاں
پی ایس ایل 11 میں پی سی بی کے اقدامات
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا۔ نئی پیش رفت کے مطابق پی سی بی اب ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز، 27 ویں ترمیم کا مسودہ
نیلامی کی وجہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی آکشن پی سی بی کی توقعات سے بڑھ کر رہی، دو نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے کی وجہ سے اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جا رہے، بھارت چھپ کر وار کر رہا ہے : طلال چودھری
باضابطہ اعلان کا انتظار
پی سی بی سمجھتا ہے کہ ملتان سلطانز بھی فروخت کرنے کا اس سے اچھا وقت نہیں، ملتان سلطانز کی بھی اوپن بڈنگ ہو گی، جلد اشتہار دیا جائے گا، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کو طلبہ سے اضافی داخلہ فیس وصولی سے روک دیا
سرمایہ کاروں کی دلچسپی
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز لینے میں خواہشمند سامنے آ گئے، پی سی بی پرامید ہے کہ ملتان سلطانز آکشن میں اچھی قیمت میں فروخت ہو گی۔
پی ایس ایل 11 کی ٹیمیں
واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کیں۔ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جن میں حیدر آباد اور سیالکوٹ بھی شامل ہے۔








