ملک بھر میں یکساں ٹیرف؛ بجلی کے نئے نرخوں کا اعلان کب متوقع؟ تاریخ سامنے آ گئی۔
بجلی کے نئے نرخوں کا اعلان متوقع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں یکساں ٹیرف نافذ کرنے کے لیے بجلی کے نئے نرخوں کا اعلان جلد متوقع ہے، اس حوالے سے ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس تمام سیٹلائٹ معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، طیارہ اور یونٹ کہاں ہے؟’’۔۔۔ بھارتی آرمی چیف گیدڑ بھبھکیاں دیتے ہوئے ’’اہم اعتراف ‘‘ بھی کر بیٹھے
نیپرا میں سماعت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کا ایک جیسا ریٹ نافذ کرنے کی تیاری کے سلسلے میں نیپرا میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع
حکومتی درخواستیں
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے نئے کنزیومر اینڈ ٹیرف کی درخواست دائر کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے موجودہ ٹیرف نوٹیفکیشن میں ترمیم کی تجویز بھی پیش کررکھی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بھی یکساں ٹیرف کے نفاذ کی استدعا کی ہے، جس پر نیپرا ایکٹ کے سیکشن 31 کے تحت نظرثانی شدہ ٹیرف نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف بھی سامنے آ گیا
نئے بجلی نرخوں کی توقع
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے منظوری کے بعد نئے بجلی نرخوں کا اطلاق 15 جنوری سے متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پاڑہ ہرن، کبوتر اور تیتر کے غیرقانونی شکار پر 7 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
نئی نرخوں میں کمی
نیپرا سماعت کے دوران پاور ڈویژن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں 26 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے مطابق صنعتی ٹیرف 62.99 روپے سے کم ہو کر 46.31 روپے فی یونٹ رہ گیا ہے۔ اسی طرح کراس سبسڈی 225 ارب روپے سے کم ہو کر 102 ارب روپے کر دی گئی ہے ۔ اس طرح اس میں 123 ارب روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے دیکھ کر وہ آنکھ مار کر مسکرایا اور کہا کہ”بھائی اپنا تو یہی سٹائل ہے جب بھی کھیلو تو کھل کر اور مکمل کھیلو“،پھر یکدم ہر طرف ایک رام دہائی مچ گئی۔
قومی اوسط بجلی نرخ میں تبدیلی
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ قومی اوسط بجلی نرخ 53.04 روپے سے کم ہو کر 42.27 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں۔ زرعی شعبے کے لیے بجلی نرخوں میں 16 فیصد، کمرشل صارفین کے لیے 10 فیصد کمی کی گئی ہے جب کہ جنرل سروسز کے نرخوں میں 12 فیصد اور بلک صارفین کے نرخوں میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے نرخوں میں 46 فیصد نمایاں کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ
صنعتی صارفین کے خدشات
دورانِ سماعت صنعتی صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ چین میں صنعتی صارفین کے لیے بجلی 5 سے 7 سینٹ ہے جب کہ پاکستان میں اس وقت صنعت کے لیے بجلی 13 سینٹ پر ہے۔ صنعتی صارفین نے کہا کہ وہ 5 سینٹ نہیں مانگ رہے لیکن کم از کم 9 سینٹ تک ٹیرف کیا جائے کیونکہ موجودہ بجلی ٹیرف پر پاکستان میں انڈسٹری نہیں چل سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ سے رابطہ، خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
کراس سبسڈی کا مسئلہ
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ٹیرف میں سے کراس سبسڈی کو ختم کرنا ہوگا۔ صنعتی صارفین اس وقت 131 ارب روپے کی کراس سبسڈی ادا کر رہے ہیں۔ صنعتی صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ انڈسٹری چلے گی تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کتنی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ یہ بجلی ٹیرف کا نہیں بلکہ پالیسی کا مسئلہ ہے۔ ملک میں بجلی پر کراس سبسڈی ایک سیاسی مسئلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے رحمت العالمین و خاتم النبیین (ﷺ) اتھارٹی کے 5 ارکان تعینات کر دیئے۔
سرکاری اعداد و شمار
صنعتی صارفین نے بتایا کہ 801 ارب روپے کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے کراس سبسڈی ڈالی گئی جب کہ بجلی سستی ہوگی تو فروخت ہوگی اور مہنگی ہوگی تو کم استعمال ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: والدین ہوشیار رہیں، اپنے بچوں کو کسی بھی فساد کا ایندھن نہ بننے دیں: عظمیٰ بخاری
حکومتی فیصلے
نیپرا سماعت کے دوران پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ حکومت نے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق سبسڈی کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے اور اب ٹیرف میں اضافہ نہیں ہو رہا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ جولائی سے اب تک انرجی مکس میں فرق آیا ہے، جس پر حکومت نے ٹیرف میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ اس وقت تمام کیٹیگریز کے صارفین کو 629 ارب روپے کی سبسڈیز دی جا رہی ہیں۔
سماعت کا اختتام
بعد ازاں بجلی کی اوسطاً فی یونٹ قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے نیپرا میں جاری سماعت مکمل ہوئی۔ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اعداد و شمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ دورانِ سماعت پاور ڈویژن نے نیپرا سے بلنگ سرکل میں فیصلہ جاری کرنے کی استدعا کی، جس پر اتھارٹی نے جلد فیصلہ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔







