پشاور: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا
ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ایف آئی اے کا جواب
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا، کیس کے ملزمان کا ایف آئی اے میں کوئی مالی یا سائبر کرائم ریکارڈ نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا
ملزمان کا مالی جرائم کا ریکارڈ
روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا منی لانڈرنگ یا مالی جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں، ملزمان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا انکوائری بھی زیرِ التوا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں، مقامی فارمرز کو ہر ممکن سہولت دیں گے : مریم اورنگزیب
خفیہ معلومات کی عدم دستیابی
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان سے متعلق کوئی خفیہ یا انٹیلی جنس معلومات دستیاب نہیں۔ سفری ریکارڈ، واچ یا سٹاپ لسٹ کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے رجوع کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سے ڈی چوک کیلئے پی ٹی آئی کا ہجوم نکلا تو ابتدائی طور پر ہی سب کے ہاتھ پائوں پھول گئے تھے کیونکہ ۔ ۔ ۔‘ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتادی
پولیس کی درخواست
واضح رہے کہ ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کو خط لکھا تھا۔ پولیس نے نامزد ملزمان عبدالوحید، ندیم اور ردا جدون کی مالی تفصیلات طلب کی تھیں۔
مشکوک مالی لین دین کی جانچ
پولیس نے ممکنہ مشکوک مالی لین دین، سفری تفصیلات اور واچ لسٹ سٹیٹس مانگا تھا۔








